ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۹:۱۴ صبح
 

پی ٹی آئی لانگ مارچ: کرک میں قیام، حکومت پر پالیسیوں سے متعلق شدید تنقید

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا، جہاں شرکاء نے پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کا اگلا قیام کوہاٹ میں ہوگا۔ اس سے قبل لکی مروت میں کارکنوں سے خطاب […]

پی ایس سی میرٹ لسٹ رکوانے کے لیے امیدوار کی پشاور ہائیکورٹ سے درخواست

پشاور: خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے نتائج پر اعتراض کرتے ہوئے شبقدر کی رہائشی ملائکہ ظفر نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں انگریزی کے پرچے میں دیے گئے 25 نمبروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پرچے کی دوبارہ جانچ اور حاصل کردہ نمبروں کی تصدیق کی […]

صوبے کی خاطر ایمرجنسی سے بھی گریز نہیں کریں گے،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اگر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت پڑی تو ایسا ضرور کیا جائے گا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جب صوبے کے حالات اس نوعیت کے ہوجائیں تو صدر، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ادارے حالات […]

سول ججوں کی 105 آسامیوں کا امتحان، صرف 3 امیدوار کامیاب

خیبرپختونخوا میں سول ججوں کی بھرتی کیلئے منعقد کیے گئے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، جس میں 105 آسامیوں کیلئے 1024 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان میں شریک 1024 امیدواروں میں سے صرف 3 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں جنوبی وزیرستان سے صبا رسول، بونیر سے عبداللہ […]

پی ٹی آئی لانگ مارچ، حکومت کا آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور امیر […]

خیبر پختونخوا میں 37 صحت مراکز کا انتظام نجی شعبے کو دینے کی تیاری

خیبر پختونخوا میں 37 صحت مراکز کے انتظام اور آپریشنل امور کو سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے کمپنیوں اور متعلقہ اداروں سے اظہارِ دلچسپی طلب کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا […]

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی، امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کا راج ہے اور عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ سہیل آفریدی کے طرزِ حکومت […]

سہیل آفریدی کی وفاق کو مذاکرات کی دعوت، 7 روز میں مسئلہ حل کرنے کی تجویز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے کیوں نہیں کیے جاتے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت 7 دن میں مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو […]

ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان مکمل، 38 ہزار 845 امیدوار شریک

پشاور: خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کامیابی کے ساتھ اور کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہوگیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیرِ نگرانی ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان میں مجموعی طور پر 38 ہزار 845 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 18 ہزار 107 لڑکے اور 20 ہزار 738 لڑکیاں […]

پی ٹی آئی مارچ پر سرکاری وسائل کے استعمال کی پابندی

خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ اسلام آباد مارچ کے لیے سرکاری فنڈز، گاڑیوں، مشینری اور دیگر ریاستی وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے صوبائی پولیس […]