کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدم شواہد کی بنیاد پر شعیب شوٹر، امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا۔
بری ہونے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔
ملزمان کے وکیل کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا۔
استغاثہ کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران اور اہلکار پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ کیس میں مجموعی طور پر 25 ملزمان نامزد تھے اور اب تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں۔





