امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر دیا جانے والا ریلیف پیکیج کوئی احسان نہیں، حکومت کو دباؤ میں آکر یہ اقدام کرنا پڑا ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں تقریباً 40 لاکھ موٹر سائیکلیں ہیں، تاہم موجودہ ریلیف پیکیج سے تمام موٹر سائیکل سواروں کو فائدہ نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے مسئلے کا مستقل حل صرف پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کے مسئلے پر سب خاموش کیوں ہیں؟
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امیروں کے لیے الگ نظام بنا لیا جائے تو بھی یہ سلسلہ نہیں چل سکتا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔





