بدھ, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۶ – ۱۲:۲۷ صبح
 

سونے کی قیمت میں مزید کمی، عالمی بازار میں بھی بھاؤ نیچے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر سستا ہوکر 4268 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ 19 ستمبر کو بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں