بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سر کریک کے سمندری علاقے سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ان کی فائبر فشنگ بوٹ بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
فشر فوک فورم کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ روز عمل میں آئیں۔ فورم کے وائس چیئرمین نور محمد نے بتایا کہ چاروں ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے ساحلی ضلع سجاول کے علاقے چھچھ جہان خان سے ہے۔
نور محمد کے مطابق بھارتی فورسز نے ماہی گیروں کو سر کریک کے سمندری علاقے سے حراست میں لیا اور ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی۔




